ایس ای سی اپی ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کے لئے جامع انضباطی فریم ورک کے مسودے کی منظوری دے دی

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:47

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے سکیورٹیز ایکٹ2015 کے تحت ڈًیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کے لئے ایک جامع انضباطی فریم ورک کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ عوامی آراء کے لئے جاری کئے گئے ان مجوزہ ضوابط میں رجسٹریشن کو لائسنسنگ سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ سکیورٹیز ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق لائسنس کی مدت تین سال سے کم کر کے ایک سال کی جارہی ہے۔

بینک ترقیاتی مالیاتی ادارے اورسرمایہ کار مالیاتی کمپنیاں ان ضوابط کے تقاضوں پرہمہ وقت کاربند رہنے کی شرط پر بطورِ ڈًیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کام کر سکتی ہیں۔ڈًیٹ مارکیٹ کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے٬ ڈًیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کو اس ڈًیٹ کے اجرا میں جس کے لئے وہ بطورِ ڈًیٹ سکیورٹیز ٹرسٹی کام کر رہا ہو دس فیصدتک کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم ایسی سرمایہ کاری اس شرط پر کی جاسکے گی کہ وہ ایسی سرمایہ کاری کو پختگی تک زیرِ تصرف رکھے گا۔ مزید برآں٬ سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے٬ کسی ڈًیٹ سکیورٹی کی بحالی یا لائحہ عمل میں تبدیلی کی صورت میں بقیہ ڈًیٹ سکیورٹیز کے حاملین کی دو تہائی اکثریت سے منظوری لینا لازم ہو گا۔ موجودہ ڈًیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کو نئے ضوابط کی شرائط پعمل درآمد کے لئے ایک سال کا وقت دیا جا رہا ہے۔

فریم ورک کا مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ایس ای سی پی 22 نومبر تک موصول ہونی والی تمام آراء پر غور کرے گا۔ ای میل کے ذریعے آراء [email protected]کو یا بذریعہ ڈاک ڈائریکٹر (پی آر پی ڈی)٬ سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن٬ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان٬ نویں منزل٬ این آئی سی بلڈنگ٬ جناح ایونیو٬ اسلام کو بھجوائی جا سکتی ہیں۔