بدین٬پولیس نے دوالگ الگ کاروائیوں میں ایک منشیات فروش کوگرفتارکرکے چرس اور300لیٹرکچی شراب برآمد کرلی

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:47

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پولیس نے دوالگ الگ کاروائیوں میں ایک منشیات فروش کوگرفتارکرکے چرس اور300لیٹرکچی شراب برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین پولیس نے ایس ایچ او ابراہیم جتوئی اور اے ایس آئی شبیر چانڈیو کی قیادت میں بدین شہر میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروش صدیق ملاح عرف پوپرو کو گرفتار کر لیاہے۔ منشیات فروش کے قبضے سے 1100 گرام خالص چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ بدین پولیس نے ایک دوسری کارروائی میں بدین کے نزدیک سنی گنی کے مقام پر چھاپہ مار کر 300 لیٹر کچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برامد کر لیا ہے جبکہ شراب فروخت کرنے والا پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :