ٹنڈوالہ یار٬ منشیات فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو6 سال قید اور30 ہزار روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کی عدالت میں منشیات فروش آصف بلوچ عرف گرم کو منشیات فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید اور30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ مزید سزا کاٹنی ہوگی واضح رہے کہ 2016 دوسرے مہینے میں پولیس کی بھاری نفری نے ٹنڈوالہ یار کے علاقے مکرانی محلے میں قائم منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا مذکورہ چھاپے میں منشیات فروش آصف مکرانی عرف گرم 3 کلو چرس چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا

متعلقہ عنوان :