ٹنڈوالہ یار٬ عدالتی حکم پرپولیس کی بااثر زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ ٬قید 7 بچے 7 خواتین سمیت 18 ہاری بازیاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) ٹنڈوالہ یار عدالتی حکم پر بکیرا شریف پولیس کی بااثر زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مبینہ نجی جیل میں قید 7 بچے 7 خواتین سمیت 18 ہاری بازیاب کرالیے گئے بازیاب ہونے والے ھاریوں کو بکیرا شریف تھانے سے سیشن کورٹنڈوالہ یار میں نگے پاؤں پیش کیا گیا اس موقع پر بازیاب ہونے والے رمیش شرمتی باگ چند٬ چتوں مل اور دیگر بازیاب ھاریوں نے میڈیا کو بتایا کہ بااثر زمیندار جبرن ہم سے زرعی زمینوں پر کام لیتا تھا اور اس کی اجر مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیان دیتا تھا انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :