مردان ٬ْ گاڑی حادثے میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا ڈرائیورجاں بحق

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:34

مردان۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) موٹروے پررشکئی انٹرچینج کے قریب گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی ٬راولپنڈی سے تعلق رکھنے والاڈرائیورجاں بحق جبکہ دودیگر افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹروے حکام کے مطابق موٹرکارنمبرIDE5397 میں تین افرادراولپنڈی سے مردان فاتحہ خوانی کے لئے آئے ہوئے تھے واپسی پررشکئی انٹرچینج کے قریب گاڑی نے ٹکرماردی جس کے نتیجے گاڑی بے قابوہوگئی اورموٹروے گرین بلٹ میںقلابازیاں کھاتے ہوئے اُلٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیورطارق محمودولدفضل کریم محلہ کرشن پورپنڈی موقع پرجاں بحق جبکہ محمدمسکین ولدمحمدتقی اوربلال صدیق ولدرضوان ساکنان سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی زخمی ہوگئے حادثے کے بعد جاں بحق اورزخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :