تبلیغی اجتماع میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی ٬ زخمیوں سے اظہار ہمدردی

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:24

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) موجودہ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والی بس میں سوا رفرزاندان اسلام کو حادثہ پیش آنے کے نتیجہ میں 21افراد ک کے اس دنیا سے رخصت ہو نے اور بیسیوں زخمی ہونے پر پنڈال کے ہر فرد کی آنکھ اشکبار تھی مفتی عبدالرحمان ٬حاجی لقمان ٬عمران اسرائیل ٬پیر داؤد احمد اور دیگر نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مصری بانڈہ نوشہر ہ سے رائے ونڈ اجتما ع میںشرکت کے لے آنے والے فرزندان اسلام کو دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں کے مقام پر حادثے میں خوشنود ٬طاہر ٬حامد ٬احمد ٬ارشا د٬عطااللہ ٬نصراللہ ٬نیک امان اللہ ٬مجاہد٬صفدر ٬عامر ٬مختیا ر اور مولا نا کفایت الحق کی وفات پر ان کے لواحقین اور متعدد زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہا رکیا انہوں نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے اللہ کی رضا کے لیے سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے جنتی ہیں اور اللہ تعالی ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :