رائیونڈ ٬ تبلیغی اجتماع میں بعد نماز عصر اجتماعی نکاح کا اہتمام٬ طلباء اور طالبات کو ازدواج زندگی کے بندھن میں باندھ کر جہیز کا بھی انتظام

دین کی خدمت کرنے اور بھٹکے ہونے انسانوں کو راہ راست پر لانے کیلئے تعلیم کے ہتھیا رکو استعمال کرنا ہوگا ٬ امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کاخطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:24

رائیونڈ ٬ تبلیغی اجتماع میں بعد نماز عصر اجتماعی نکاح کا اہتمام٬ طلباء ..

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) بعد نماز عصر اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا جس میں فارغ ہونے والے طلباء اور طالبات کو ازدواج زندگی کے بندھن میں باندھ کر جہیز کا بھی انتظام کیا گیا نکا ح کی تقریب میں امیرجماعت مولانا حاجی عبدالوہاب ٬مولانا طارق جمیل ٬مولانا یعقوب ٬مولانا احمد لارڈ ٬مولانا عبدالرحمان ٬مولانا بھائی فاروق ٬مولانا زبیر الحسن ٬مولانا ابراہیم دیولہ اور دیگر موجود تھے امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے دعاسے قبل کہاکہ دین کی خدمت کرنے اور بھٹکے ہونے انسانوں کو راہ راست پر لانے کے لیے تعلیم کے ہتھیا رکو استعمال کرنا ہوگا تاکہ کل رب العزت کے دربار میں حاضر ہوکر یہ کہہ سکیں کہ میرے مولا ہم نے اپنے گناہوں سے توبہ کرکے سچے دل سے دین کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور اپنا مال و زر سب کچھ دین کی راہ پر خرچ کر دیا تاکہ ہم پر تو راضی ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :