یہ دنیا فانی ٬ آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہے٬ ظالموں کو ظلم سے روکتے اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو٬ حضو را کرمؐ نے فرمایا کہ تم امت مسلمہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو ورنہ اللہ تعالیٰ اپنا عذاب تم پر مسلط کردیں گے پھر تمہاری دعائیں بھی قبول نہیں ہونگی٬ اللہ تعالی کے سوا کوئی تمہار ا مدد گا رنہیں

سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع سے مولانا عبدالرحما ن ٬ مولانا فاروق ٬ زبیر الحسن اورمولانا ابراہیم کا خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:24

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز پنڈال میں لاکھوں فرزندان اسلام کونماز فجرمولانا عبدالرحما ن ٬بعد نمازظہر مولانابھائی فاروق ٬مولانا زبیر الحسن اورمولانا ابراہیم نے مختلف نشستوں میںبیان میں کہا کہ حضو راقدس ؐ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلمہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو ورنہ اللہ تعالیٰ اپنا عذاب تم پر مسلط کردیں گے پھر تمہاری دعائیں بھی قبول نہیں ہونگی اللہ تعالی کے سوائے کوئی تمہار ا مدد گا رنہیں ٬ہرانسان ماں کے پیٹ سے خالی ہاتھ ٬ بغیر کپڑوں کے آیا ہے اورقبر کے پیٹ کی طرف خالی ہاتھ دوڑ رہاہے پھر اس قدر مال بنانے کی حوس کیوںقبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گاتبلیغی مرکز میںمنکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہوورنہ تمہارے قلوب بھی اسی طرح خلط کردیئے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیئے گئے ہیں تم بہترین امت ہو لوگوں کے نفع رسانی کے لیے چنے گئے ہوتم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان پختہ رکھو تبلیغی مرکز پاکستان کے علاوہ دنیا بھرمیں سب سے بڑی دین سیکھنے اورسکھانے کی درسگاہ ہے مسلماں بھائیوایک معروف عاشق رسول ؐ نے فرمایا کہ رات موت کو سرہانے رکھو اور صبح اٹھ کر سامنے رکھو یہ زندگی فانی ہے اس پر ایک پل کا بھی بھروسہ نہیں ہے دین سیکھنے میں پہل کرنے والوںکے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بشارت دی ہے اپنے گھر سے شروع کرو اورشہروں٬ قصبوں گاؤں گاؤں اور گلی محلوں میں پھیل جاؤ اور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کر انکو دین پھیلانے سیکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالیٰ کے دربار میں بلند ی کے مراتب حاصل کرنے والے بن جاؤ سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اوروہ لوگ قابل احترام ہیں جوا للہ تعالیٰ کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گذر کر کاروبار مال اہل وعیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دینے والے اللہ تعالیٰ کے دربار میں انکے بلند درجات ہیں مسلمانوں آؤ سب ملکر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کے لیے چار٬دس ٬چالیس٬نوے اورایک سوبیس دنوں کا چلہ لگانے کے لیے اپنے آپکو پیش کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ ہم نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گذاردی لیکن تیری راہ پر تیرے انعام یافتہ بندوں کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :