عدالت عالیہ کے مستقل ہونے والے چار جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا٬چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے حلف لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ٬ لاہور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے مستقل ہونے والے چار جج صاحبان سے انکے عہدوں کا حلف لے لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس خالد محمود ملک٬ مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد٬ مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی اور مسٹر جسٹس چودھری محمد اقبال شامل ہیں۔ فاضل جج صاحبان کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے مرکزی لان میں منعقد ہوئی جس میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہدحمید ڈار٬ مسٹر جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی٬ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی٬ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان٬ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی٬ مسٹر جسٹس عاطر محمود٬ مسٹر جسٹس شاہد حسن بلال٬ مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ ٬ مسٹر جسٹس شاہد کریم٬ مسٹر جسٹس مرزا وقاص ر$ف٬ مسٹر جسٹس شاہد مبین اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر سمیت سمیت وفاقی و صوبائی لاء افسران٬ سینئر وکلاء٬ عدالت عالیہ کے افسران اور مستقل ہونے والے فاضل جج صاحبان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سید خورشید انور رضوی نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے فاضل جج صاحبان کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بار بہاولپور بنچ کا دورہ کیا اور بار کے نئے ڈیزائن پر استوار اور تزئین وآرائش سے آراستہ جسٹس محمد اکبر لائبریری ہال کا افتتاح بھی کیا ۔