جہاز میں آتشزدگی کی شفاف تحقیقات ٬ پولیس گردی روکی جائے٬میاں زاہد حسین

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ٬بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالر?ف عالم نے بر وقت مداخلت کر کے گڈانی شپ بریکنگ کی صنعت کوسنگین بحران سے بچا لیا۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 68 پلانٹ اور کم از کم بارہ ہزار ملازمین ہیں جبکہ پانچ ارب سے زیادہ کا ٹیکس بھی دیا جاتا ہے اور یہ ا سٹیل کی مقامی صنعت کو خام مال فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے جسکی بندش ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف اعلیٰ حکام جہاز میں آتشزدگی کے افسوسناک حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس اپنی کارگزاری دکھانے کیلیئے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاریاں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ سے قبل گرفتاریاں غیر قانونی ہیں جبکہ غفلت برتنے والوں کو سزا دینا بھی ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس جہاز کے مالک کو گرفتار نہیں کر سکی اسلیئے خانہ پوری کیلیئے شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے صدر دیوان رضوان فاروقی کوبلاوجہ گرفتار کر لیا گیا اور پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کی وجہ سے شپ بریکنگ انڈسٹری نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کیا تاہم اس دوران بزنس مین پینل نے ایف پی سی سی آئی کے صدرعبدالر?ف عالم کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جنھوں نے اس مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پر وزیر اعلی بلوچستان ثنائ اللہ زہری سے بات کی جنکی ہدایت پرپولیس نے شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے صدر دیوان رضوان فاروقی کو رہا کر دیا٬ میاں زاہد حسین نے کہا کہ عبدالر?ف عالم نے ایک بار پھر اپنا لویا منوا لیا ہے٬وہ ایف پی سی سی آئی کے کامیاب ترین صدور میں شامل ہیں جو کاروباری برادری کے خدمت اور مسائل کے حل کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

متعلقہ عنوان :