سکھر کی وکلائ برادری کا بینکنگ کو رٹ کے جج کے نامناسب رویئے کیخلاف احتجاج ‘نعرے بازی

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) سکھر کی وکلائ برادری کی جانب سے بینکنگ کو رٹ کے جج کے نامناسب رویئے کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی تفصیلات کے مطابق سکھر کی وکلائ برادری نے بینکنگ کورٹ سکھر کے جج کے نامناسب رویئے کے خلاف قربان کلوڑ٬ راحب ملانو٬ خالد خان ترین و دیگر کی قیا دت میں سیشن کو رٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی اس موقع پر وکلائ کا کہنا تھا کہ جج کا رویہ انتائی نامناسب ہے اس نے وکلائ کی جانب سے کئی پٹیشنز بلا جواز مسترد کر دی ہیں وہ ریٹائرڈ جج ہیں جو مدت بڑھواکر دوبارہ جج تعینات ہو ئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ جج کو فوری طور پر ہٹا یا جا ئے اور جب تک اسے ہٹایا نہیں جا ئے گا کوئی وکیل اس کے سامنے پیش نہیں ہوگا اور اس کے خلاف احتجاجی تحریک بھی چلائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :