ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کی آخری رسومات کیلئے زرداری گروپ کی ماضی قریب کی کارکردگی ہی کافی ہے ‘پاکستان کے باقی صو بوں کی طرح سندھ کے عوام بھی اب اس ٹولے سے نجات کے خواہشمند ہیں

مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کی آخری رسومات کے لئے زرداری گروپ کی ماضی قریب کی کارکردگی ہی کافی ہے پاکستان کے باقی صو بوں کی طرح سندھ کے عوام بھی اب اس ٹولے سے نجات کے خواہشمند ہیں؛ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے معصوم شہریوں کو زیادہ دیر نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل میں نہیں رہنے دے گیوزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف محاذ آرائی کا شوق رکھنے والے کئی دہائیوں تک اقتدار تک نہیں پہنچ سکیں گے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایک ایک کارکن آخری سانس تک اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہوگاپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ چیخ و پکار کرنے والے شیروں کا نہیں گیدڑوں کا شکار کرتے ہیں شیر کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے دل گردے کا کام ہے جو نومولود شکاریوں کے بس کی بات نہیں ماضی کی ناکام ترین حکمران جماعت معصوم پاکستانیوں کو مزید دھوکا نہیں دے سکتی ہماری قیادت کو چیلنج کرنے والے اپنے قد کاٹھ سے بڑھ کر ڈینگیں نہ ماریں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیروں کے سامنے کسی کو ٹکنے کی جگہ نہیں ملے گیپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ٬ ضلعی صدور سلطان بہادر خان٬ علی عاشق گجر٬ جنرل سیکریٹری محمد اسلم خٹک٬ رانا صفدر جاوید٬ صالحین تنولی٬ معروف قانون دان غلام مصطفی ایڈووکیٹ٬ اقبال خاکسار٬ چیئرمین وقار تنولی٬ رفیق تنولی٬ پرویز تنولی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو للکارنے والے باآخر بلوں میں دبکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں سیاست کے طالبعلم اپنا سبق یاد کریں اور اس کے بعد ملک کے سب سے برے رہنما ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام زبان پر لائیں بڑھکیں مارنے کا شوق ہے تو ملک کی فلمی صنعت میں ان کے لئے جگہ بنانے میں سفارش کا انتظام کروایا جا سکتا ہے سندھ میں بد ترین ناکامیوں اور ملک کے بقیہ حصوں میں وائٹ واش کے بعد پیپلز پارٹی نے جو سیاست شروع کی ہے یہی سیاست اس جماعت کے انجام کا آغاز ثابت ہوگی؛ جس طرح بلے والے بلوں سے نہیں نکل سکے تھے اسی طرح تیر بھی کمانوں کے اندر ہی زنگ آلودہ ہو کر اپنی حیثیت کھوبیٹھی? گے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے ملک ٬ قوم اور خطے کی ترقی و امن کے لئے اپنے مشن کو کامیاب تکمیل کی طرف بڑھاتی رہے گی