دیر بالا کو ترقی دلانا اور ہر بچے کے ہاتھ میں قلم دلانا میری سیاست کا مرکز ہے ‘اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے اس کو پاکستان کا مثالی ضلع بنا کر چھوڑوں گا
سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کا سکول میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 5 نومبر 2016 19:47
(جاری ہے)
شمولیت کرنے والوں میںبخت بادشاہ ٬ تاج محمد ٬ مرسلین ٬ عمر واحد ٬ شیر زمین ٬ بادشاہ محمد ٬ شیر زادہ ٬ حکمت شاہ ٬ بختور شاہ اور دیگر شامل تھے۔
سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی علاقہ کی ترقی میں بنیادی کرادار ادا کرتی ہے۔دیر بالا میں عوام نے اسی لیے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے کہ اس کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت ہے اور یہ قیادت عوام میں سے ہے اور عام آدمی کے فائدہ کے لیے کام کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے دیر بالا اور برہ اول کے ایک ایک گا?ں تک نہ صرف تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا پروگرام بنایا ہے بلکہ پہلے سے موجود اداروں کا معیار بین القوامی سطح تک بلند بھی کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے اور معیار بہتر کرنے سے علاقہ خود بخود ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔دوسری جانب ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہ کبھی خود کرپشن کی ہے اور نے کسی کو کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے اور اب صوبہ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی جماعت اسلامی چاہتے ہیں٬حالیہ ازاخیل اجتماع عام میں لوگوں کی تاریخی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا میں میں سیاسی مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔انھوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت خوشحالی کا باعث بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.