ہزارہ یونیورسٹی کے طالب علم کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے طلبائ کااحتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:44

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)ہزارہ یونیورسٹی کے طالب علم سلمان خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے طلبائ کااحتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر قاتلوں کے گرفتاری اور دوسرے احتجاجی نعرے درج تھے۔اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے طلبائ نے ہزارہ یونیورسٹی میں گزشتہ روزفائرنگ سے شہیدہونے والے طالب علم سلمان خان کے وحشیانہ قتل کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکائ نے کالج سے میڈیا کلب تخت بھائی تک مارچ کیا۔احتجاجی ریلی سے پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلع مردان کے چیئرمین خالد خان٬ ٬ پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن تخت بھائی کالج کے صدر نعمان مہمند٬اسلامی جمعیت طلبائ کے ناظم فیاض خان٬ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر عبد الرزاق٬ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر عارف٬ جمعیت طلبائ اسلام کے صدر لقمان اور پختون ایس ایف کے رہنمائ عدنان خان نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد از جلد سلمان خان شہید کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دیں۔ آخر میں ریلی کے شرکائ نے سلمان خان کے لیے فاتح خوانی کی اور پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے۔