گو ہر آباد گلگت بلتستان میں ڈاکوؤں نے موٹر کار ڈرائیور کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ٬تین روز بعد کھیت سے لاش برآمد

ٹرانسپورٹ یونین اور عوام کا لاش شاہراہ قراقرم پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ٬ شاہراہ قراقرم کو دو گھنٹے تک بند رکھا سات روز کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار نہ کئے گئے تو شاہراہ قراقرم پر گلگت انے جا نے والے تمام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیں گے٬مظاہرین کا انتباہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:27

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) گو ہر آباد گلگت بلتستان میں ڈاکوؤں نے موٹر کار ڈرائیور کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ٬ تین روز بعد کھیت سے لاش برآمد٬ ٹرانسپورٹ یونین اور عوام کابشا م بازار چوک میں لاش کو شاہراہ قراقرم پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ٬ شاہراہ قراقرم کو دو گھنٹے تک بند رکھا٬ سات روز کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار نہ کئے گئے تو شاہراہ قراقرم پر گلگت انے جا نے والے تمام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیں گے۔

مظاہرین کا انتباہ ٬ تفصیلات کے مطابق شانگلہ تحصیل بشام کے علا قہ کوڑمنگ کے رہا ئشی عنا یت اللہ ولد منتہا ج کو تین روز قبل چند افراد نے سوات سے پٹن تک تین ہزار روپے پر بکنگ کی غرض سے لے گئے ۔ جن کو گزشتہ شب چند مسلح افراد رات کی تاریکی میں ڈرائیور سے گاڑی چھینے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ مذاحمت پر گاڑی ڈرائیور کو گولیوں سے چھلنی کردیا اور ملزمان نے لا ش کو کھیت میں پھینک کر مو قع واردات سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں لا ش تین روز بعد ایک کھیت سے برامد ہو ئی اور لا ش کو ایمبو لینس کے ذریعے بشام لا یا گیا۔ بشام بازار چوک میں ٹرانسپورٹ یونین اور عوام نے شاہراہ قراقر م کو کودو گھنٹے تک بلاک رکھا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء اور سا بق صو بائی اسمبلی محمد یار خان نے کہا کہ ہم سات روز کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر سات روز کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار نہ کئے گئے اور ان کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو بشام کے مقام پر گلگت کو انے جا نے والے تمام گاڑیوں کو داخلہ بند کردیں گے اور شاہر اہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے۔

احتجاجی مظاہرے سے ولی اللہ اور محمد انعام نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں پو لیس تھا نہ بشام کے ایس ایچ او شیر حسن خان نے مظاہرین سے تین روز کے اندر اندر ملزمان کی گرفتار ی کی مہلت مانگی جس پر احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے اور لا ش کو آبا ئی قبرستان کوڑ منگ میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :