پنوعاقل٬ 70سالہ بیوہ کے مکان پر بااثر مسلح افراد کے قبضہ کی کوشش

لہ بیوہ کی افسران بالا سے فوری مدد کی اپیل

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:27

پنوعاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)مہران کالونی میں 70سالہ بیوہ کے مکان پر بااثر مسلح افراد کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش ٬موت مار دمکھیاں ٬چند مسلح افراد میرے بڑے بیٹے کو بلیک میل کرکے مکان کو فروخت کراکر مجھے اور میرے معصوم بچوں کو بے گھر کرنا چاہتے ہیں ’بیواہ‘افسران بالا سے فوری مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق پنوعاقل مہران کالونی میں رہائش پذیر 70سالہ بیواہ مجیدن بیگم زوجہ مرحوم علی خان عباسی کے مکان پر بااثر مسلح افراد کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کروائی جارہی ہے 70سالہ بیواہ نے میڈیا کے نمائندوں کوروتے ہوئے بتایا کہ میرا بڑا بیٹا محمدیامین کچھ بااثر لوگوں کے کہنے پر میری اورمیرے معصوم بچوں کی جان کادشمن بن گیا ہے 2004میں میرے مرحوم شوہر نے ڈھیڑ لاکھ روپوں کی رقم سے المہران کالونی میں ایک پلاٹ خریدا تھا جوکہ میرے شوہر اور میرا قومی کمپیوٹرائیزڈ شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مکان کے کاغذات بھروسہ کرکے اپنے بڑے بیٹے کے نام کرادیئے تھے جسکی اصل رجسٹری میرے پاس موجود ہے اور آج تک ساتویں فارم پر بھی داخل نہیں ہے میرے بڑے بیٹے کے سالے اور چند بااثر لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ میرے بیٹے کو بلیک میل کررہے ہیں کہ آپ اپنی ماں !اور گھر والوں کو بے دخل کرو گذشتہ دو روز قبل میرے بڑے بیٹے کوپریشر دیکر انکے ہاتھوں ایس ایس پی سکھر کو میرے اور میرے چھوٹے بیٹے کے خلاف جھوٹی درخواست دائر کروائی ہے کہ میرے مکان پر قبضہ کیا ہوا ہے اور بااثر مسلح افراد اور اسکا سالہ مجھے اور میری معصوم بچوں کو قتل کروانا چاہتا ہے اور ہمیں موت مارقتل ٬اغواہ ٬جھوٹے کیسوں میں پھسوانے کی دمکھیاں دے رہا ہے مذکورہ بیواہ نے صدر پاکستان ٬وزیر اعلیٰ پاکستان ٬وزیر داخلہ اسلام آباد ٬چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ٬وزیر اعلیٰ سندھ٬گورنر سندھ٬صوبائی وزیر داخلہ سندھ٬آئی جی سندھ ٬کمشنر سکھر ٬ڈپٹی کمشنرسکھر٬ڈی آئی جی سکھر ٬ایس ایس پی سکھر ڈی ایس پی پنوعاقل سمیت اعلیٰ حکام سے روتے ہوئے اپیل کی ہے کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

#