ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:24

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی منظور ی کے بعد19 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے٬ رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج سرگودھا محمد عبد الناصر کو سیشن جج گوجرانوالہ٬ سپیشل جج کسٹم٬ ٹیکسیشن اور انسداد سمگلنگ لاہور امیر محمد خان کو ساہیوال٬ سیشن جج نارووال محمد تنویر اکبر کو گجرات٬ پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹVIII بہاولپور عبد الرشید کو بھکر٬سیشن جج ساہیوال سید مظفر علی شاہ کو قصور٬ جج انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد راجہ پرویز اختر کو میانوالی٬ سیشن جج راولپنڈی بہادر علی خان کو ملتان٬ بنکنگ کورٹ راولپنڈی کے جج منیر احمد کو ڈیرہ غازی خان٬ سیشن جج ملتان شکیل احمد کو راولپنڈی٬ بنکنگ کورٹ ون گوجرانوالہ کے جج راجہ غضنفر علی خان کو نارووال٬ سیشن جج جھنگ سجاد حسین سندھر کوسرگودھا اور انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عزیز اللہ کلو کوسیشن جج جھنگ تعینات کیا گیا ہے کہ جبکہ سیشن جج بھکر محمد اشرف ٬ سیشن جج ڈیرہ غازی خان ملک خالد محمود٬ سیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر٬ سیشن جج گجرات طارق افتخار احمد٬ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم احمد٬ سیشن جج میانوالی چودھری عبد القیوم اور سپیشل جج انسداد منشیات لاہور عبدا لستار کو لاہور ہائی کورٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔