صوابی میں مزید چھ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:17

صوابی۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) صوابی میں مزید چھ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ ڈینگی وائرس سے ایک شخص متاثر ہوا تھا جو ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکا اب مزید چھ افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار پڑ گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے علاقہ کے عوام نے محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں ڈینگی وائرس سے بچائو کے لئے مچھر دانیاں فراہم کر نے کے علاوہ سپرے کرانے کا بندوبست کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :