سخاکوٹ کے علاقے ساقی گودر سے لاوارث شخص کی لاش بر آمد

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:09

ملاکنڈ۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)سخاکوٹ کے علاقے ساقی گودر سے لاوارث شخص کی لاش بر آمدکی گئی جو ویرانے میں پڑی تھی ٬ْتھانہ سخاکوٹ نے لاش شناخت کے لئے رکھ دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سخاکوٹ کے اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ ساقی گودر رقبہ پُرانہ سخاکوٹ کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی ہے جس کوبیدردی سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ تھانہ سخاکوٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش شناخت کے لئے سخاکوٹ ہسپتال اور بعد ازاں تھانہ سخاکوٹ پہنچایالیکن آخری اطلاع ملنے تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔