جمرود ٬ْ شاگئی میں بارات کی گاڑی کو حادثہ٬ پانچ افراد زخمی

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:09

پشاور۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بارات کی گاڑی پہاڑ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ شاگئی میں پیش آیا جہاں بارات میں شریک ایک گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہاڑ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج معالجے کیلئے ایچ ایم سی پشاور منتقل کردیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :