بھکر ٬ٹریفک حادثات 1خاتون سمیت 6افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:09

بھکر۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ٹریفک حادثات میں 1خاتون سمیت 6افرادشدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حادثات کے مختلف واقعات کے مطابق داجل روڈ کچی کلاں٬دریا خان روڈ کہاوڑ کلاں اوردریا خان روڈخانسر چونگی موٹر سائیکل اور رکشے کا تصادم ہونے سے ایک خاتون سمیت شعیب٬نعیم شدید زخمی ہوا جبکہ خانسر روڈ ککری موڑ رکشے اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم ہونے سے ابوبکر اور شعیب اختر شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122بھکر نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :