عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے٬ڈی پی او

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:09

اوکاڑہ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ضلع اوکاڑہ میں عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے پولیس افسران کو اپنی جان خطرے میںڈالنی پڑتی ہے اور جتنی مشکلات پولیس میں ہیں اتنی کسی اور محکمہ میں نہیں ہیںتاہم پولیس کا ادارہ محددو وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا اور ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعود مگسی نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ضلع اوکاڑہ سے امن وامان کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں تما م ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے نیشنل ایکشن پلان ٬سرچ آپریشن پر پولیس کی طرف سے کیے گئے فو ل پروف سیکورٹی انتظامات کوسراہا گیا اس موقع پر ٬ ایم این اے ریاض الحق جج ٬ایم این اے رائو اجمل ٬ایم این اے ندیم عباس ربیرہ اورایم پی اے علی عباس کھوکھر٬ایم پی ا ے رضا علی گیلانی٬ ایم پی اے میاں افتخار احمد چھچھر٬ایم پی اے جاوید علائو الدین ٬ اور پارلیمینٹر ین کے نمائند گان رائے نور احمد کھرل ٬ میاںہمایوں ٬ میاں فخر حیات وٹو ٬ اور محمدحسین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل راناکو سٹرکوں کو محفوظ بنانے ٬ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی او رمحرم الحرم میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر اظہاراطمینان کیا اور لاء انیڈآڈر پر تبادلہ خیا ل کیا۔ سیکیورٹی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر پارلیمنٹیرین نے جرائم کی روک تھام پر اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی اور خصوصا ً ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمدفیصل رانا کے جراتمندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس کے اختتام پر تمام پارلیمینٹر ین نے ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعود مگسی کی خدمات کوسراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :