پولیس کی وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون ٬34 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا ٬ سپیشل چیکنگ کے دوران بغیر کاغذات 360موٹر سائیکلو ں کو تھا نوں میں بند

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کا وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی34 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا ٬جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران بغیر کاغذات 360موٹر سائیکلو ں کو تھا نہ جا ت میں بند کر دیا گیا٬ سر چ آ پر یشن کے دوران 125 افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام زونز کے ایس پیز ٬ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں ٬ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بھکاریوں٬جرائم پیشہ اور مشکوک افرادکے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ٬ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف جرائم کی وجہ بن سکتے ہیں بلکہ یہ سکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں٬ انہوں نے تما م افسران کو ہد ایا ت کی ہے کہ علاقوں میں پٹرولنگ کو موثر بنا یا جا ئے ٬داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے ٬ مشکوک اور مشتبہ افراد کی کڑ ی نگرانی سخت کی جائے ٬ انہوں نے کہا کہ تمام مساجد ٬ امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو بھی سخت کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

افسروں اور جوانوں کی طرف سے فرائض میں غفلت ناقابل قبول ہو گی۔ دریں اثناء اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران 34 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران بغیر کاغذات 360موٹر سائیکلو ں٬ 09گا ڑ یا ں کو مختلف تھا نوںمیں بند کیا گیا جن کے متعلق چھا ن بین کی جا رہی ٬ اس کا رروائی کے دوران پولیس نے دو اشتہا ری مجرمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ سر چ آ پر یشن کے دوران 125 فراد کو حر است میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :