اٹک بہادروں اور شہدوں کی سر زمین ہے ‘ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:05

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ اٹک بہادروں اور شہدوں کی سر زمین ہے جہاں خاکی اور کالی وردی والوں نے ملک کو امن کا گہوارا بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ان شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پنجاب پولیس اپنی کارکردگی کی وجہ سے بر صغیر میں پہچانی جاتی ہے یہ روایتوں کی امین پنجاب پولیس عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے دن رات تیار رہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ اٹک کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد٬ممبران صوبائی اسمبلی جہانگیر خانزادہ٬ملک شاویز خان٬ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات٬ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت٬پولیس افسران و اہلکاران اورپولیس لواحقین شہدا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کا کام ملک میں قانونی عملداری اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوتا ہے مگر پولیس نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے وہ ہر وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ہم اپنے وطن عزیز کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے عوام کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پولیس اہلکاران و افسران کے گریڈ بڑھا کر انہیں یہ ایک بڑا تحفہ دیا ہے اب پولیس کا فرض ہے کہ وہ ایمانداری اور فرض شناسی سے عوام کی خدمت سر انجام دیکر ملک و قوم کے وفادار ثابت ہوں عوام کی توقعات پر پوار اتریں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ اٹک پولیس کے سربراہ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے بڑی جواں مردی سے چند روز قبل احتجاج کرنے والوںکو اپنا سب سے کمزور ہتھیار آنسو گیس استعمال کر کے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور کسی پر تشدد نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میںلینے دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پولیس ویلفیئر کے لیے ایک بڑے پیکچ کی منظوری بھی دے دی ہے اس موقع پرڈی پی او اٹک نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ وہ آئی جی پنجاب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے پورے پنجاب میں ضلع اٹک کو عزت بخشی اور پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اٹک تشریف لائے انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے سر خرو ہوئے اور پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فرائض نبھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ میرا حوصلہ میرے جوانوں اور افسران کی وجہ سے بلند ہے اور بلند رہے گا انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم رزق حلال کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی فرض شناسی سے عوم کا تحفظ کریں تا کہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی سربراہی میں انکی ہدایات اور روشنی میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ۔

آئی جی پنجاب نے پولیس لائن اٹک میں پولیس شہدا کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی اورپولیس میں اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاران و افسران کو کلاس ون سرٹیفیکیٹ اور شہدا کے لواحقین کو نقد مالی امدداد اور پھولوں کے تحائف پیش کیے جبکہ ڈی پی او اٹک نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی

متعلقہ عنوان :