مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر ی مہاجرین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:05

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے بدترین بھارتی مظالم اور عالمی برادری کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم پر خاموشی کے خلاف دارالحکومت میںکشمیر ی مہاجرین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گھڑی پن چوک سے برہان مظفر وانی شہید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء ریلی نے بھارت اور عالمی برادری کی بے حسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئر مین عزیر غزالی٬ محمد اقبال اعوان٬ مشتاق الاسلام ٬ چوہدری محمد اسماعیل٬ لیاقت اعوان٬ بلال احمد فاروقی٬ عثمان علی٬ اسماعیل میر٬ محمد منظور٬ عتیق الرحمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری سیاسی جدوجہد کو روکنے کے لئے ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک ایک سو سے زائد افراد کو شہید کیا جا چکا ہے 15 ہزار افراد کو ذخمی کیا جا چکا ہے۔ 20 ہزار افراد گرفتار ہیں علی گیلانی٬ سمیت ھریت قیادت کو گرفتار و نظر بند رکھا گیا ہے۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پر ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور فوج و پولیس گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار اور چوریوں میں مصروف ہیں۔

کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری بلخصوص اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور دوہرا معیار اپنایا جا رہا ہے۔ لیکن عالمی امن کے ٹھیکیدار یاد رکھیں کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو برصغیر میں امن قائم نہیں ہو گا۔ اور 2 ایٹمی ملکوں کے درمیان خطرناک جنگ ہو سکتی ہے۔ بھارت نے اس وقت عالمی برادری کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانے کے لئے سیز فائر لائن پر جارحیت شروع کر رکھی٬ تاکہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :