مرکزی ایوان صحافت کی انتظامیہ نے انتظامی اخراجات کی منظوری دے دی

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:05

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) مرکزی ایوان صحافت کی انتظامیہ اور مجلس عاملہ کے اجلاس میں انتظامی اخراجات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اور ادارہ کے آئین میں مجوزہ ترامیم کی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ مرکزی ایوان صحافت کے ممبران جنرل کونسل کے لئے جملہ ریکارڈ اوپن کر دیا گیا ہے ۔ پریس کلب کا کوئی بھی ممبر سیکرٹری مالیات سے ریکارڈ ملاحظہ کر سکتا ہے۔

مرکزی ایوان صحافت کی انتظامیہ او ر مجلس عاملہ کا اجلاس صدر سہیل مغل کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں سینئر نائب صدر عبدالحکیم کشمیری ٬ نائب صدر ایم ڈی مغل ٬سیکرٹری جنرل بشارت مغل٬ سیکرٹری مالیات اشفاق شاہ ٬ سیکرٹری اطلاعات محمود گیلانی٬ ممبران مجلس عاملہ سید آفاق شاہ٬سردار ذولفقار علی٬طاہر احمد فاروقی٬ شوکت اقبال٬ فاروق مغل٬ سرفراز میر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پریس کلب کے انتظامی اخراجات کی منظوری دی گئی۔ مجلس عاملہ نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد اخراجات کی منظوری دی۔ اور سیکرٹری مالیات کو بہترین طریقے سے ریکارڈ مرتب کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اجلاس میں پریس کلب کے آئین میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ زیر بحث لایا گیا۔ اور مجوزہ آئینی ترامیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور آئین میں ترامیم کے مسودے ک منظوری دی گئی۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق آئینی کمیٹی ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دے کر 10نومبر تک انتظامیہ کو پیش کرے گی۔ 10نومبر کے بعد آئیں میں ترامین کا مسودہ ممبران جنرل کونسل کو پیش کیا جائے گا ۔ آئین کے مطابق آئین میں مجوزہ ترامیم سے پہلے مسودہ ممبران جنرل کونسل کو جنرل کونسل کے اجلاس سے 15 روز پہلے دیا جانا ضروری ہے ۔ تاکہ ممبران ترمیمی مسودے کا مطالعہ کر کے تجاویز مرتب کر سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئین میں مجوزہ ترامیم کے لئے جنرل کونسل کا اجلاس نومبر کے آخری ہفتے میں طلب کیا جائے گا۔ اجلاس میں صدر سمیت پریس کلب کی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اور انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔