پانچ ارب چھہترکروڑ پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کاالزام ٬شرجیل میمن کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے پانچ ارب چھہترکروڑ پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کاالزام میں شرجیل میمن اور دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں تین دسمبر تک پیش ہونے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر ملزمان کے خلاف پانچ ارب چھہترکروڑ پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں ۔عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے تین دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ شرجیل میمن کے ساتھ دیگر مفرور ملزمان میں انیتا بلوچ اور الطاف حسین شامل ہیں۔ ملزمان پر پانچ ارب 76 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ چھ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :