سیالکوٹ٬زیر تعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے تین مزدوملبے تلے دب گئے ٬ دو جاں بحق٬ ایک کو زندہ نکال لیا گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)زیر تعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے تین مزدوملبے تلے دب گئے ٬ دو مزدور جاں بحق ایک کو زندہ نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح لہائی بازار میں زیر تعمیر یوسف پلازہ کی بیسمنٹ کھدائی کے دوران ساتھ فٹ بال فیکٹری کی دیوار گرنے سے کام کرنے والے تین مزدور محمد شبیر سکنہ جھنگ٬ اعجاز احمد سکنہ جھنگ جاں بحق ہوگئے جبکہ اللہ بخش سکنہ سرگودھا کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیور 1122 کی ٹیم جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی نعشیں نکالنے کے لئے کام جاری ہے۔ دوسری طرف ٹی ایم اے حکام موقعہ پر پہنچ گئے تاہم کسی بھی شخص کے خلا ف غفلت کرنے پر کارروائی کی اطلاعات موصول نہ ہوئی ہے۔