ایف پی سی سی آئی کے صدر کی بر وقت مداخلت سے گڈانی شپ بریکنگ کی صنعت کوسنگین بحران سے بچا لیا گیا٬ میاں زاہد حسین

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ٬بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے بر وقت مداخلت کر کے گڈانی شپ بریکنگ کی صنعت کوسنگین بحران سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 68 پلانٹ اور کم از کم بارہ ہزار ملازمین ہیں جبکہ پانچ ارب سے زیادہ کا ٹیکس بھی دیا جاتا ہے اور یہ سٹیل کی مقامی صنعت کو خام مال فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے جسکی بندش ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ہفتہ کو میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس جہاز کے مالک کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ عبدالرئوف عالم نے ایف پی سی سی آئی کے کامیاب صدور میں شامل ہیں جو کاروباری برادری کے خدمت اور مسائل کے حل کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔