اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ ہفتہ وار کتاب بازار اختتام پذیر ہوگیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) اکادمی ادبیات پاکساتن کے زیراہتمام دو روزہ ہفتہ وار کتاب بازار ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اکادمی ادبیات کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے کتب کے پبلشرز اور فروخت کنندگان نے کتاب بازار میں سٹال قائم کر رکھتے تھے جس میں مختلف موضوعات پر کتابیں فروخت کیلئے رکھی ہوئی ہیں۔ کتاب بازار صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کتب کے شائقین کیلئے دو روز تک لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو دن اس کتاب بازار کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :