ٹانڈا سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات کے سہولت کار نیاز محمد گرفتار

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن اور حساس اداروں نے دیہہ ٹانڈا ضلع مانسہرہ سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات کا سہولت کار امدادی اور پناہ دہندہ نیاز محمد عرف ایاز ولد عبدالقیوم سکنہ ٹانڈا ضلع مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے قبضہ سے 6 کلو گرام بارود اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے٬ ملزم کا تعلق تحریک طالبان سوات سے ہے جس کو بغرض تفتیش نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوران تفتیش اہم انکشافات توقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :