شہریوں نے پاک چائنہ تجارتی قافلہ کا قلندر آباد اور مانگل میں پرتباک استقبال کیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) شہریوں نے پاک چائنہ تجارتی قافلہ کا قلندر آباد اور مانگل کے بازاروں سے گذرنے پر پرتباک استقبال کیا۔ تجارتی قافلہ کے باقی ماندہ ٹرک٬ ہیوی ڈمپر اور دوسرا چائنہ قافلہ ایبٹ آباد سے گذرا۔ اس موقع پر قافلہ کے اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خوش آمدید کہا گیا اور پاک چائنہ دوستی زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔

(جاری ہے)

چائنہ قافلہ کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے٬ آرمی کے جوانوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں کے تھانوں کے پولیس جوان بھی قافلہ کی حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ باقی ماندہ تجارتی قافلہ کے ٹرک اور مشینری قلندر آباد٬ مانگل شریف اور دیگر علاقوں سے گذرتے ہوئے اپنی منزل گوادر کی طرف روانہ ہو گئے۔ پاکستانی عوام کو چائنہ تجارتی راہداری سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں۔