اکتوبر میں ٹریفک وائیلیشنز پر68280افراد کو 02کروڑ 54لاکھ97ہزار 200روپے جرمانہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:53

فیصل آباد۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ماہ اکتوبر میں ٹریفک وائیلیشنز پر68280افراد کو 02کروڑ 54لاکھ97ہزار 200روپے کے بھاری جرمانہ جات کیے گئے گذشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت 6569افراد کے زائد چالان کیے گئے جس کی مالیت 17لاکھ47ہزار 500 روپے زائد ہے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے کہا کہ ٹریفک چالانوں کا مقصد صرف اور صر ف ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانا اور سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کروانا ہے انسانی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہونے والی ہر ٹریفک وائیلشن کو نہ صر ف روکا جائے گا بلکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا ہوگا انہو ں ڈی ایس پیز ٹریفک کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ٹریفک سرکل میں ٹریفک کے بہتر بہائو کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں اور ہر ٹریفک سرکل مثالی ٹریفک سرکل ہونا چاہیے اس موقع پر انہوںنے انچارج ٹکٹنگ اور ریڈر انسپکٹر رائے اللہ دتہ کو وائیلیشن کی روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کارروائی کا ریکارڈ مرتب کرنے اور تمام معاملات پر نظر رکھنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح ہر ٹریفک سیکٹر کی کاررکردگی اور کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیا جائے سی ٹی او نے اس موقع پر شہریوں سے استدعا کی ہے کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک نظم وضبط کو برقرار رکھنے میں ٹریفک وارڈنز کا بھر پور ساتھ دیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے اچھے اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :