فیصل آباد ٬ حادثہ میں شہیدہونے والے دو کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکردی گئی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:53

فیصل آباد۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ڈیوٹی کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ اد ا کردی گئی ۔گذشتہ روز حادثہ میں شہید ہونیوالے کانسٹیبلان محمد رفیق اورمبارک علی کی نماز جنازہ ہفتہ کوپولیس لائن فیصل آباد میں سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز رانا محمد معصوم٬ ایس یس پی سپیشل برانچ چوہدری افتخار٬ ایس پی لائل پور علی وسیم اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز رانا محمد معصوم او ر دیگر سینئر پولیس افسران نے دونوں کانسٹیبلان کے لواحقین سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔گزشتہ رات تھانہ ستیانہ کے علاقہ چک نمبر77گ ب کی بائونڈری پر کانسٹیبلان محمد رفیق4418/cاورمبارک علی2504/cسرکاری موٹر سائیکل نمبری FD/942ایگل سکواڈ نمبر2پر گشت کناں تھے کہ آئل ٹینکر نمبریGLT/8189جس کو نامعلوم ڈرائیور چلاتا ہوا ستیانہ سے جانب فیصل آبادآ رہا تھا جس نے ملازمان کو ٹکر ماری ٬جس سے دونوں ملازمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز رانا محمد معصوم نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :