کاشتکار گندم کی بہترپیداوارکیلئے صحت مند بیماریوںسے پاک بیج حاصل کریں٬آئی زیڈ بھٹی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:53

ساہیوال۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ساہیوال اور مسلم لیگ ن کے راہنما آئی زیڈ بھٹی کسانوں اور کاشتکاروںپر زور دیا ہے کہ وہ گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کیلئے معیاری صحت مند بیماریوںسے پاک بیج حاصل کریں تاکہ گندم کی بوائی بہتر ہو اور پیداوار بہترین ہو ۔ خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے کسان پیکیج سے کسانوںکی نہ صرف معاشی حالت میں انقلاب آئے گا بلکہ پاکستان بھی خوشحال ہوگا اور ترقی کی منازل طے کرے گا ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں محکمہ زراعت ساہیوال کے زیر اہتمام بیماریوں سے پاک بیج کی فراہمی پراجیکٹ کے سلسلہ میں بیج گندم تقسیم کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صبا ء اصغر کی ای ڈی او زراعت اختر علی کمبوہ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر جاوید اقبال‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کلیم نثار اور دیگر زراعت افسران کے علاوہ کاشت کاروں اور کسانوںکی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے دوران زرعی ماہرین نے کسانوں اور کاشتکاروںکو فصل گندم اور آلو کی زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیدا وار میں اضافے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی آئی زیڈ بھٹی نے قرعہ کے ذریعے کامیاب کاشت کاروں میں گندم کا بیج تقسیم کیا۔