پنجگور٬زراگو میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:45

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پنجگور تحصیل پروم کے قریب زراگو میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سرحدی علاقے تحصیل پروم کے قریب زراگو زعمران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد فرید احمد ولدمنظور احمد سکنہ قادر آباد ڈمب محفوظ علی ولد مدد خان اور اصغر علی ولد جمع خان سکنان تسپ شدیدزخمی ہوگئے لیویز زرائع کے مطابق فرید احمد اور ساتھی اپنی گاڑیوں پر بارڈر جارہے تھے کہ زراگو زعمران میں پہلے سے گھات میں موجودمسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا اور بعد میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر فرار ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور پہنچا کر طبی امداد دی گئی بعد ازان زخمیوں کو مذید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :