بنوں ٬ْ 2011میں پولیس پر حملہ میں ملوث مبینہ تین شدت پسند گرفتار

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:38

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) بنوں میں 2011میں پولیس پر حملہ میں ملوث مبینہ تین شدت پسند اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

بسیہ خیل پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی کہ مبینہ شدت پسند گروہ علاقہ میں موجود ہے جس پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اُنہیں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ٬پستول اور بھاری تعداد میں کارتوس بر آمد کر لئے پولیس نے ان کے خلاف قتل اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ان کے نام عامر عرف عمیر ولد نور فیاض سکنہ بسیہ خیل ٬احمد علی ولد بخت علی سکنہ بھنگی خیل اور حسرت خان ولد عباس سکنہ بسیہ خیل بتائے گئے ہیں ۔

ایس ایچ او کے مطابق اِنہوں نے سال 2011میں بسیہ خیل پولیس جو چھاپہ پر تھی پر فائرنگ کی تھی جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :