جماعت اسلامی ضلع پشاور کا ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کے تبادلہ پر گہرے رنج وغم غصہ کا اظہار

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کے تبادلہ پر گہرے رنج وغم وشدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسا ڈی سی مدتوں بعد اس شہر کو نصیب ہوا ہے اور وہ اپنی ڈیوٹی سے انتہائی مخلص ہیں ۔ ا نہوں نے کہاکہ ریاض محسود نے اس شہر کی ترقی میں ایک اچھا کردار ادا کیا ہے اور اگے بھی ادا کرتے رہیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پشاور میں جب تک ضلعی اور ٹائونز حکومت نہیں بنی تھی ریاض محسود نے تجاوزات کے خلاف زبردست آپریشن کیا اور کسی قسم کے پریشر کو خاطر میں نہیں لائے وزیر بلدیات اور محسن پشاور عنایت اللہ خان کی ہدایات پر پشاور کے پارکوں ٬ اڈاوں اور شاہرائوں کو صاف کیا اور جب سے ضلعی اور ٹائونز حکومتیں بنی ہیں تو دوبارہ تجاوزات قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں ایم پی ایز ناجائزہ دبائو ڈالتے ہے جبکہ ریاض محسود نے تہیہ کررکھا ہے کہ تجاوزات اور لینڈ مافیا کو ختم کرکے دم لیں گے ہم اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے اُن کے تبادلے کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ریاض محسود سے ناجائزہ کام کروانا چاہتے ہے اورجو اُن کی بات نہ مانے کی صورت میں اُن کو تبدیل کیا جارہا ہے جو سراسر پشاور کے ساتھ ظلم ناروا ہے جماعت اسلامی اِن کی تبادلے کی بھرپور مخالفت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :