ماہ اکتوبرمیں ڈیرہ پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں مشکوک افراد ٬ ناجائز اسلحہ و ایمونیشن ٬ منشیات اور مجر مان اشتہاری گرفتار

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:34

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) ماہ اکتوبرمیں ڈیرہ پولیس کے ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں مشکوک افراد ٬ ناجائز اسلحہ و ایمونیشن ٬ منشیات اور مجر مان اشتہاری گرفتار کیے گئے٬ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی۔ڈیرہ پولیس نے ما ہ اکتوبر میں زیر قیادت یاسر آفریدی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تمام ضلع میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف19سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیے۔

ان اپریشنز کے دوران پانچ مجرم اشتہاری سیمت58مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 34غیر قانونی اسلحہ اور629کارتوس٬ 30کلو 665گرام چرس٬614گرام ہیروئن٬افیون 60گرام٬بھنگ36کلو30گرام اور522 بوتل شراب برآمد کی۔جبکہ2166گھراور364ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف42مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

ضلع بھرمیں993سکولوں کو چیک کرکی13سکولوںکو ہدایات جبکہ01سکول کو سیکیورٹی نہ ہونے پرسکول کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ضلع بھر کی349مقامات پر SNAPچیکنگ کے ذریعی209مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سی56غیر قانونی اسلحہ اورکارتوس246 اور22مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ 1615حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ اکتوبر کے دوران چیک کرکے سیکیورٹی انتظامات ناقص ہونے کی بناء پر 08حساس مقامات پر مقدمہ درج کیے گئے۔ جبکہ لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر29مقدما ت درج کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے ماہ اکتوبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر6783چالان کیے۔ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں کی محنت کی وجہ سے علاقہ کا امن بحال ہوا پولیس نے آنیوالے چیلنجز کیلئے اپنے آپ کو تیار کرلیا ہے قیام امن کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :