ملتان٬توہین عدالت کی درخواست کا معاملہ٬ ایم ڈی اے کے لینڈ کنٹرول افسر اکرام بلوچ کا پولیس اور اپنے فوٹو گرافر کے ہمراہ سینئر صحافی ریحان برنی کے گھر پر حمل

خواتین کو زدوکوب کیا اور زبر دستی فوٹو بنائے ان حالات میں مجھے اور میرے بچوں کو اکرام بلوچ اور ایم ڈی اے حکام سے جان کا خطرہ ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے٬صحافی کی درخواست

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے معزز جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال کی جانب سے سینئر صحافی اور آن لائن انٹر نیشنل نیوز نیٹ ورک ملتان کے بیورو چیف ریحان خان برنی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کرنے کے بعد منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو اور ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ محمد موسی خان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی پاداش میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو کی ایماء پرایم ڈی اے کے لینڈ کنٹرول افسر اکرام بلوچ کا پولیس اور اپنے فوٹو گرافر کے ہمراہ سینئر صحافی ریحان خان برنی کے گھر پرسینئر صحافی اور ان کے بیٹے کی عدم موجودگی میں حملہ۔

گھر میں گھس کر خواتین کو زدوکوب کیا اور زبر دستی فوٹو بنائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز درخواست گزار ریحان خان برنی اور ان کے بیٹے محسن علی خان کی گھر پر عدم موجودگی میں ایم ڈی اے کا لینڈ کنٹرول افسر ایم ڈی اے کے ڈالے پر جس پر Police لکھا ہوا تھا 4-6 پولیس ملازمین کے ہمراہ سینئر صحافی کے گھر واقع سدوزئی ہاؤس ممتاز چوک سٹریٹ نمبر 12 پر آیا اور اس نے سینئر صحافی اور ان کے بیٹے کی عدم موجودگی میں سینئر صحافی کی بیوی اور بچوں کو ہراساں کیا اور کہا کہ میں ایک وکیل کے نوٹس کی تعمیل کرانے آیا ہوں لہذا ریحان برنی یا محسن علی خان کو باہر بھیجیں۔

اس موقع پر ایم ڈی اے کے لینڈ کنٹرول افسر اکرام بلوچ نے اپنے ہمراہ آنے والے پولیس اہلکاروں اور کیمرہ مین کو حکم دیا کہ آپ ان خواتین کے فوٹو بنا لیں۔اس موقع پر گھر کی خواتین نے مین گیٹ بند کرنا چاہا تو اکرام بلوچ نے خود آگے بڑھ کر گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اور گھر کا مین گیٹ کراس کر کے گھر میں داخل ہو گیا اور اکرام بلوچ نے سینئر صحافی کی بیوی اور بچیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور سینئر صحافی کی بیوی اور بچیوں کے فوٹو بنوائے اسی دوران سینئر صحافی کے دو دوست حاجی مرید حسین اور اسکا بیٹا سعادت علی بھی موقع پر پہنچ گئے جن کو آتے دیکھ کر اکرام بلوچ اور ایم ڈی اے کی پولیس اور عملہ بھاگ گئے جس پر سائل نے اطلاع ملنے پر پولیس ہیلپ لائن 15 کو اطلاع دی جس پر تھانہ گلگشت کا سب انسپکٹر عبدالطیف ہمراہ پولیس کانسٹیبلاں موقع پر پہنچے اور انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔

ان کی موجودگی ہی میں سینئر صحافی نے ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ کو بھی اطلاع دی ۔بعد ازاںسینئر صحافی ریحان برنی نے آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کی عدم موجودگی میں ایس ایس پی B محمد سلیم کو اپنی تحریری درخواست دیتے ہوئے ایم ڈی اے کے لینڈ کنٹرول افسر اکرام بلوچ ٬دیگر پولیس ملازمین اور فوٹو گرافر کے خلاف تحقیقات کر کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی اور یہ نوٹ بھی دیا کہ ان حالات میں مجھے اور میرے بچوں کو اکرام بلوچ اور ایم ڈی اے حکام سے جان کا خطرہ ہے لہذاان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :