پی ایس ایم اے کو پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس میں شریک میزبان کے طور پر شامل کرلیا گیا

کانفرنس پاکستان میں دوسری بار منعقد کی جارہی ہے٬ اسی ٹریڈ سے متعلق کانفرنسز بھارت اور ملائشیا میں منعقد کی جاتی ہیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان سوپ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی ایس ایم ای) کو 21جنوری2017کوپاکستان میںہونے والی پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس (پیوک)میں شریک میزبان کے طور پر شامل کرلیا گیا۔کانفرنس کی دیگرمیزبان ایسوسی ایشنز میں پاکستان ایڈیبل آئل ریفائنریز ایسوسی ایشن(پیورا)٬پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم ای) اوراے پی ایس ای اے شامل ہیں۔

یہ کانفرنس پاکستان میں دوسری بار منعقد کی جارہی ہے جبکہ اسی ٹریڈ سے متعلق کانفرنسز بھارت اور ملائشیا میں منعقد کی جاتی ہیں۔ ایڈیبل آئل کانفرنس اور غیرملکی مہمانوں کو پاکستان تک لانے میں ملک کے ممتاز بزنس مین عبدالرشیدجان محمد کا نمایاں کردار ہے۔پاکستان سوپ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ ذکی نے جمعہ کو عبدالرشیدجان محمدکی کاوشوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین محمدعلی ضیاء٬شہزاد پراچہ٬عثمان احمد٬خلیل احمد٬سہیل رضوی٬آفتاب اشرف٬نوید فریدی٬میاں طاہرزمان ٬عمارقریشی٬انوارالحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشیدجان محمد نے کہا کہ ایڈیبل آئل کانفرنس پہلے بھارت میں ہوا کرتی تھی لیکن گزشتہ سال ہم اس کانفرنس کو پاکستان لائے ہیں اور آئندہ سال جنوری مین بھی یہ کانفرنس کراچی میں منعقد ہوگی جس میں انڈونیشیا٬ملائشیا٬آسٹریلیا٬برطانیہ٬امریکا اور دیگر ممالک شرکت کریں گے۔ایڈیبل آئل سے سوپ انڈسٹری کا وسیع تعلق ہے اور اس کانفرنس میں اس انڈسٹری کی شرکت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پینل ڈسکیشن بھی ہوگی اور اس ڈسکیشن کی میزبانی ڈاکٹر چندرا کریں گے ۔عبداللہ ذکی نے کہا کہ کانفرنس سے سو پ مینوفیکچررز کا فائدہ ہوگا٬سوپ انڈسٹری کوتکنیکی تعاون حاصل ہوسکے گا جس سے وہ صابن کی ایکسپورٹ بڑھا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :