ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے عالمی گلوبل میں ہواوے Mate 9متعارف کرادیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے عالمی گلوبل میں ہواوے Mate 9متعارف کرادیا۔Mate 9ہواوے میٹ سیریز کی جدید ترین ڈیوائس ہے جو کہ ہواوے کے بزنس صارفین کواینڈرائیڈ کے تجربے سے روشناس کرے گی٬اس ڈیوائس کی نمایاں خصوصیات میں تیز ترین کمپیوٹنگ کارکردگی٬سپر چارج ٹیکنالوجی اور UX.شامل ہیں۔ ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای اوRichard Yu, کا کہنا ہے کہ میٹ نائن کی تیاری میں ہم نے بس ایک سادہ سوال سامنے رکھا تھا کہ ہم کس طرح ایک اسمارٹ فون کے تجربے کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں٬ہم جانتے ہیں کہ آج کل کے کاروباری صارفین کیلئے تیز ترین فنکشن کا حامل اسمارٹ فون محض ایک ابتدا ہے ٬ایسے صارفین خصوصیات کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیزائن کے بھی متمنی ہوتے ہیں٬سو ہم نے اسے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے تمام تر ضابطوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے میٹ نائن میں دنیا کی ہائی پرفارمنس اسمارٹ فون پروسیسرKirin 960 chipset,موجود ہے جو کہ اس ڈیوائس کی کارکردگی کو تیز ترین بناتی ہے ٬ہواوے کی100ملین سے زائد کی تعدا دمیں فروخت ہونے والے یونٹس میں Kirin 960 chipset,شاندار کارکردگی کی حامل رہی ہے ٬ہواوے Mate 9 میں موجود EMUI 5.0,خصوصیت کے ذریعے صارفین دو کلکس کی مدد سے 50فیصد سے زائد فیچرز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں٬اس ڈیوائس میں موجود سپر چارج ٹیکنالوجی کے باعث ہواوے میٹ نائن کو پورے دن کے استعمال کیلئے محض 20منٹ میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :