لاہور٬ ہوٹل کے کمرے سے 45سالہ شخص ل کی نعش برآمد٬ پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) تھانہ جنوبی چھائونی پولیس نے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ایک 45سالہ شخص بلال کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا۔

(جاری ہے)

متوفی بلال کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے۔ گزشتہ روز وہ لاہور آیا اور جنوبی چھائونی کے علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہو گیا جبکہ وہ اپنے کمرے میں ہفتہ کی صبح مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو دی۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :