پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی٬ مرغیوں کا 250 کلو گوشت تلف

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل کی قیادت میں ایک ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مرغیوں کا 250 کلو گوشت تلف کردیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے وقت ٹولنٹن مارکیٹ کے دکاندار حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف مرغی کا گوشت تیار کررہے تھے جو خون سے آلودہ تھا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے بتایا کہ وہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ ملکر انہیں بہتر کاروبار کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :