ایڈیشنل سیشن جج نے لاہور ہائیکورٹ سے سزائے موت اور عمر قید کے چار ملزمان کی رہائی کیلئے متعلقہ جیل کو روبکار بھیج دی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج نذیر گنجانہ نے لاہور ہائیکورٹ سے سزائے موت اور عمر قید کے چار ملزمان مدثر علی٬ ذوالفقار٬ اختر حیات اور بابر کی رہائی کیلئے متعلقہ جیل کو روبکار بھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

اس چاروں ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ایک مقدمہ قتل میں عمر قید اور موت کی سزا ہونی تھی۔ جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ان چاروں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔ (اے ملک)