لاہور٬سانحہ موچی گیٹ کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) سانحہ موچی گیٹ کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم اس سلسلے میں تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والے مکانوں کا ملبہ ہٹانے میں دو ہفتے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام کے مطابق مالک مکان سمیت چار افراد پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ انہوں نے جائے وقوعہ ملحقہ مکینوں سے خفیہ سروے بھی کرایا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مالک مکان کی شاہ عالم میں واقع چار دکانیں پہلے ہی سیل کر چکے ہیں جنہیں تاحال ڈی سیل نہیں کیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے 4 افراد میں عمران٬ اس کے پوتے اور دادا شامل ہیں۔ (اے ملک)