قانون کی بالا دستی کے فقدان اور حکمران جماعت کی بیڈ گورننس کی بدولت بلدیاتی نظام پنجاب کے 9کروڑ عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے٬ سکندر فیاض خاں بھڈیرا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:17

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے راہنما میاں سکندر فیاض خاں بھڈیرا نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی کے فقدان اور حکمران جماعت کی بیڈ گورننس کی بدولت بلدیاتی نظام پنجاب کے 9کروڑ عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے ۔ پنجاب کے 36اضلاع میں کسی ایک ضلع میں بھی لوگوں کو پینے کا صاف پانی ٬ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوا ٬صحت و صفائی کی سہولتیں میسر نہیں ہیں ۔

بلدیاتی اداروں کے افسران مسلم لیگ ن کے آرکان اسمبلی کی پشت پناہی سے اداروں کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں ۔آڈٹ سسٹم کا جنازہ نکل چکا ہے ۔ کھانے پینے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کے استعمال سے شرکاری و نجی ہسپتالوں کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کے پانچ کروڑ لوگ کسی نہ کسی تکلیف میں مبتلاء ہیں جن میں زیادہ اکثریت عورتوںبچوں اوربوڑھوں کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے چشتیاں آفس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ پنجاب میں 31اکتوبر 2015ء کو بلدیاتی الیکشن مکمل ہوئے لیکن حکمرانوں کی سازش کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بلدیاتی اداروں پر بیورو کریسی کا قبضہ ہے اور عوام بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں حائل رکاٹوں کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل مرتب کررہی ہے اور نومبر میں جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں بھر پور تحریک چلائی جائے گی ۔

انہوں نے ضلع بہاولنگر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملک کی زرعی معیشت میں تاریخی کردار ادا کرنے والے علاقہ چشتیاں کے 6لاکھ عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔اس موقع پر تحریک انصاف چشتیاں کے سابق عہدیداران چوہدری غلام مرتضیٰ گل ٬ حبیب الله چوہدری ٬ شہزادمیتلا ٬شیخ عاطف نواز ٬ مسعود مہاروی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :