کوئٹہ٬لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2508 دن ہو گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2508 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں وطن ایس ایف کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر فرید ابابکی بلوچ شاہ زیب بلوچ شہک بلوچ اور رحمت بلوچ نے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ فورسز کی جانب سے بلوچ فرزندوں کے ساتھ آہتک آمیز رویہ روا رکھا جا رہا ہے اسی طرح کا روایہ ڈاکٹرز اور وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والوں سے بھی بھر تا جا تا ہے انہوں نے کہا ہے کہ قومی مذامتی تحریک ماضی کی نسبت انقلابی کلچر کی تبدیلی کی جانب بڑھ رہی ہیں اس وقت نوجوانوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے اور خواتین بھی اس حوالے سے اپنا شعوری کردار ادا کر رہی ہے اس لئے قیادت کی پختگی اور تجربے میں کمی کی وجہ سے سیاسی صف بندی میں شخصیت پرستی جوش شہادت کا جذبے کا رنگ غالب ہیں ۔