مقامی عدالت میں مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کیس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کا معاملہ٬ مقامی عدالت نے سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی٬ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کے ایک ممبر جبران ناصر نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز جمعہ کے خطبہ میں نفرت آمیز تقریر کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا جانے کی استدعا کی گئی ہے٬ اس سلسلہ میں جبران ناصر نے ایس ایچ او آبپارہ کو مقدمے کے اندران کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے٬ درخواست کی سمات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عدنان نے کی٬ پولیس کی جانب سے جواب نہ کرانے کے باعث عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی۔

وقار)

متعلقہ عنوان :