آلودہ سموگ کے باعث ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:14

گوجرانوالہ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) آلودہ سموگ کے باعث شہر بھر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی علی الصبح آلود سموگ چھائی ہوئی تھی جس کے باعث لوگوں کو ڈرائیونگ کرنے میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا٬ آلودہ سموگ کے باعث قاضی کوٹ میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالا نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ٬ اسی طرح کامونکی ٹول پلازہ٬ اوجلہ پل ٬ حافظ آباد روڈ٬ بٹرانوالی اور علی پور روڈ پر بھی ٹریفک کے حادثات ہو ئے ٬ تاہم ان حادثات کا شکار ہونیوالے عزیر٬ وقاص٬ نسیم٬ عمران٬ مستنصر٬ لیاقت٬ نوید اور طارق و غیرہ کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال داخل کر وا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :